How to shift your monthly pension from GPO to Bank through Direct Credit System (DCS)
جی پی او سے پنشن بینک میں منتقل کرنے کا طریقہ
پہلے مرحلے میں
پنشنرز سب سے پہلے کسی بھی شیڈول بینک میں جہاں بھی پنشنر کو سہولت ہو، وہاں اپنا پنشن بینک اکاؤنٹ اپنی پنشن بک ، ڈسچارج بک اور اصل شناختی کارڈ لے جا کر کھلوا سکتا ہے۔
اور پھر وہ نیچے دیئے ہوئے لنک سے یا متعلقہ جی پی او سے بھی ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کا بینک آپشن فارم اور لائف سرٹیفکیٹ پُر کرے گا۔ بینک آپشن فارم اور اکاؤنٹ نمبر کی تصدیق متعلقہ بینک کا منیجر کرے گا۔ اور بینک آپشن فارم میں سب سے نیچے والی خانے میں جی پی او سے لی جانے والی آخری پنشن کی تصدیق متعلقہ جی پی او سے ہوگی۔ جبکہ لاف سرٹیفکیٹ کی تصدیق کسی بھی گریڈ سترہ کا گزیٹیڈ افسر کرسکتا ہے۔ یا متعلقہ بینک کے منیجر سے بھی آپ تصدیق کروا سکتے ہیں۔
Download (DCS Bank Option Form (New) file in PDF for best quality print out, click on below download button button:-
دوسرے مرحلے میں
پنشنرز جب اپنا بینک اکاؤنٹ کھول لے گا اور لائف سرٹیفکیٹ تصدیق کروا لے گا ۔ تو پھر وہ اِن کے ساتھ اپنی پنشن بک ، اور شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ منسلک کرکے سی ایم اے ۔ پنشن کے دفتر لاہور متعلقہ ڈی سی ایس آرمی سیکشن میں بھجوائے گا۔ لفافے پر پتہ لکھتے ہوئے پنشنر کو اِس بات کا لازمی دھیان رکھنا ہوگا کہ وہ یہ کاغذات ، اکاؤنٹس آفیسر ، ڈی سی ایس آرمی ، سی ایم اے ۔پنشن ، لاہور کو ارسال کرے گا۔
لاہور سے متعلقہ سیکشن آپ کے اِن کاغذات کو جب موصول کرے گا تو وہ آپ کے مرکزی ڈاکخانے یعنی متعلقہ جی پی او کو ایک چٹھی لکھے گا کہ اِس پنشنر کی اصل کاغذات کی پوری فائل بھجوائی جائے تاکہ اِس کی پنشن کو بینک پر منتقل کیا جاسکے۔ اُس کی ایک کاپی پنشنر کو بھی بھیجے گا۔ چٹھی موصول ہونے پر پنشنر جی پی او سے رابطہ کرکے اُن کاغذات کے ساتھ اپنی اصل پنشن بک ، آخری پنشن کے سرٹیفیکیٹ یعنی ایل پی سی کے ساتھ لاہور آفس بھجوا دے گا۔
اصل کاغذات ہرلحاظ سے جب مکمل ہوکر کے متعلقہ ڈی سی ایس ۔ آرمی سیکشن میں پہنچیں گے تو پھر آپ کی پنشن کو بینک پر منتقلی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ ہر لحاظ سے مکمل کاغذات کی موصولی سے پنشن کی بینک میں منتقلی میں پنشن دفتر کا عملہ بالکل بھی تاخیر نہیں کرتا اور انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ پنشنرز کی سہولت کیلئے وہ اپنا کام مکمل کرتے ہیں تاکہ پنشنر کو جلد از جلد پنشن بذریعہ بینک ملے۔ مگر پنشنر کو اِس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اِس سارے پراسیس یعنی عمل میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ زیادہ تاخیر صرف اُسی صورت میں ہوتی ہے جب کاغذات مکمل نہیں ہوتے۔ لہذا سی ایم اے پنشن کا عملہ اپنا کام پوری ذمہ داری سے کر رہا ہے۔ پنشنر کو تھوڑا اطمینان رکھنے کی ضرورت ہے۔
ڈی سی ایس کے ذریعے جب پنشنر کی پنشن بینک میں منتقل ہوجاتی ہے تو پھر اس کے بعد پنشنر کو ساری زندگی کی سہولت میسر آ جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے پنشن میں دیا جانے والا اضافہ اور دیگر اگر کوئی بقایاجات ہوں تو وہ خودبخود بینک میں منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ پنشنر کو کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
Download (DCS Form + Life Certificate) file in PDF for best quality print out, click on below download button button:-
SPECIMEN OF
OPTION FORM FOR CREDIT OF PENSION THROUGH BANK ACCOUNT Pensioner Information (to be filled in by the pensioner)
SPECIMEN OF LIFE CERTIFICATE